Home / Uncategorized / رمیزراجہ اور وسیم اکرم کے پاس پی سی بی میں کونساعہدہ اور کتنی تنخواہ لیتے ہیں، حیران کن انکشاف
رمیزراجہ اور وسیم اکرم کے پاس پی سی بی میں کونساعہدہ اور کتنی تنخواہ لیتے ہیں، حیران کن انکشاف

رمیزراجہ اور وسیم اکرم کے پاس پی سی بی میں کونساعہدہ اور کتنی تنخواہ لیتے ہیں، حیران کن انکشاف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مرزااقبال بیگ نے وسیم اکرم ، رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کی پاکستان کرکٹ بورڈ میں سیاست بے نقاب کردی اور انکشاف کیاہے کہ ماہانہ پانچ لاکھ روپے وصول کررہے ہیں جبکہ تنقید سے بچنے کے لیے دونوں کو پی سی بی کا مشیر رکھاگیا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سابق کرکٹر عبدالقادرکے سوال کے جواب میں مرزا اقبال بیگ نے بتایاکہ تنقید سے بچنے کے لیے رمیز راجہ اور وسیم اکرم کو پی ایس ایل میں رکھاگیا ، دودنوں کمنٹری کرتے ہیں اور دیگر ممالک کے کوچ اور کھلاڑی سے رابطے میں رہتے ہیں ، نجم سیٹھی چاہتے تھے کہ اُنہیں پی ایس ایل کا حصہ بنائیں تاکہ نجم سیٹھی کا نام بلند ہو۔
مرزااقبال بیگ کاکہناتھاکہ نجم سیٹھی نے دونوں کو ساتھ بٹھا کر پریس کانفرنس میں کہاکہ دونوں کواتنامعاوضہ دیتے ہیں کہ بتانہیں سکتے یعنی کہ پیسے بھی دے رہے ہیں اور بتابھی نہیں سکتے ، انہی لوگوں نے کرکٹ اور پی سی بی کا بیڑہ غرق کیا۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top