Home / Uncategorized / روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے پانامالیکس کو روس کو کمزور کرنے کی مغربی کوشش قراردیدیا
روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے پانامالیکس کو روس کو کمزور کرنے کی مغربی کوشش قراردیدیا

روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے پانامالیکس کو روس کو کمزور کرنے کی مغربی کوشش قراردیدیا

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے بھی بالآخر پاناما لیکس پر خاموشی توڑ دی ہے اور موقف اپنایاکہ پاناما پیپرز روس کو کمزور کے لیے مغربی کوشش ہے ۔
برطانوی اخبار ’انڈیپنڈنٹ‘ کے مطابق صدر پوٹن نے پاناما لیکس میں سامنے آنیوالے آف شورز اکاﺅنٹس سے تعلقات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ یہ لیکس روس کو کمزور کرنے کی مغربی کاوش ہے ۔ اس سے قبل کہاجارہاتھاکہ روسی صدر کے قریبی لوگ آف شور معاشی سکیم میں ملوث تھے ۔

دوسری طرف وکی لیکس نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھاکہ امریکہ نے یوایس ایڈ کے ذریعے پاناما پیپرز کو فنڈنگ کی تھی تاکہ دنیا کے طاقتور ترین عہدیدار کو کمزور کیا جاسکے ، ٹوئیٹر پر ہونیوالی جنگ کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔
یہاں یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے سابق وزیرداخلہ اور سینیٹر رحمان ملک آف شوراکاﺅنٹس کو اپنے خلاف بھارت کی خفیہ ایجنسی را کی سازش قراردے چکے ہیں ، اسی طرح دیگر سیاستدان میں طرح طرح کی وضاحتیں دے رہے ہیں تو کچھ اپنی صفائی دینے کے علاوہ دوسروں پر الزامات لگارہے ہیں ۔

Comments are closed.

Scroll To Top