Home / Uncategorized / ریاستی اداروں نے بلوچستان میں دہشت گردی درآمد کی ہے: اختر مینگل

ریاستی اداروں نے بلوچستان میں دہشت گردی درآمد کی ہے: اختر مینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ، سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قوم پرست تحریک کو کچلنے کے لیے ریاستی اداروں نے دوسرے علاقوں سے دہشت گردی بلوچستان میں درآمد کی ہے۔

قیام پاکستان کے 70 برس مکمل ہونے کے تناظر میں پاکستان کے ماضی، حال اور مستقبل پر سیاستدانوں کے ساتھ انٹرویوز پر مشتمل بی بی سی اردو کی خصوصی سیریز، وژن پاکستان میں بات کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی کو سمجھنا کوئی ریاضی کا سوال نہیں، وہاں سب جانتے ہیں کہ ’مذہبی انتہا پسندی پھیلانے والی تنظیموں کے لوگ کھلے عام گھوم پھر سکتے ہیں اور ان کے پاس اداروں کے (شناختی) کارڈ بھی ہیں۔ ان کو لائسنس ٹُو کِل دیا ہوا ہے۔‘

Comments are closed.

Scroll To Top