Home / Uncategorized / ریاست ہریانہ میں مسافر بس میں دھماکہ ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ : بھارتی میڈیا
ریاست ہریانہ میں مسافر بس میں دھماکہ ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ : بھارتی میڈیا

ریاست ہریانہ میں مسافر بس میں دھماکہ ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ : بھارتی میڈیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ریاست ہریانہ میں مسافر بس میں دھماکہ ہوا جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کے ضلع فتح باد میں ایک مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔دھماکے سے ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی اطلاع موصو ل نہیں ہوئی ۔

دھماکے کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس سے متعد د مسافر جھلس کر زخمی ہو ئے ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ واقعے کے بعدریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر مسافروں کو بس سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے ۔ دوسری جانب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے حادثہ کو سیل کر کے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ دھماکے کے نوعیت کا تعین کرنے میں مصروف ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top