Home / Uncategorized / ریسٹورنٹ بل کی ادائیگی پر تنازعہ، دوست کے ہاتھوں دوست قتل
ریسٹورنٹ بل کی ادائیگی پر تنازعہ، دوست کے ہاتھوں دوست قتل

ریسٹورنٹ بل کی ادائیگی پر تنازعہ، دوست کے ہاتھوں دوست قتل

13101430_1687062211548475_2103053639_n

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے شہر استنبول میں ایک دوست نے ریسٹورنٹ بل کی ادائیگی کے تنازع پرفائرنگ کر کے ایک دوست کوموت کے گھاٹ اتار دیااوردودوستوں کو شدید زخمی کردیا ۔خلیج ٹائمز نے ترک روزنامہ صباح کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حسن اردی میر اور ادریس الاکس نے استنبول کے باکر کوئے ڈسٹرکٹ میں ایک ریسٹورنٹ میں اکٹھے کھانا کھایا اور پھر جب بل کی ادائیگی کا وقت آیا تو اس بات پر تنازع پیدا ہو گیا کہ بل کون ادا کرے گا ۔

دونوں دوست کھانا کھا کر ریسٹورنٹ سے نکلنے لگے تو ادریس نے بل ادا کرنے کے لئے پوچھا تاہم اسے پتہ چلا کہ حسن نے بل پہلے ہی ادا کر دیا ہے ۔ دونوں دوستوں میں پھر بحث چھڑ گئی اور ادریس آگ بگولا ہو کر ریسٹورنٹ سے نکل گیا ۔

ترک روزنامہ ملت کی جانب سے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج آن لائن شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ادریس اپنے دوست حسن کے قریب آتا ہے اور اس پر فائرنگ کر دیتا ہے جس سے وہ کرسی سے فرش پر گر پڑتا ہے ۔ادریس نے حسن پر فائرنگ کے بعد دو اور آدمیوں پر بھی فائرنگ کی جس ساتھ کھانا کھانے میں شریک تھے وہ دونوں افراد شدید زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی زندگی خطرے سے باہر ہے ۔


سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسن گولیاں لگنے کے بعد بے حرکت فرش پر پڑا ہوا ہے اور ایک ویٹر اس کی مدد کے لئے اس کی جانب دوڑتا ہے ، حسن کو ہسپتال پہنچایا جاتا ہے تاہم وہ وہا ں جا کر دم توڑ دیتا ہے ۔ ادریس موقع سے فرار ہو گیا تھا لیکن جلد ہی اسے گرفتار کر لیا گیا اوراب وہ پولیس کی حراست میں ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top