Home / Uncategorized / ریسٹورنٹ مالکان لوگوں کو لکھ کر دیں کہ اورنج ٹرین کو سپورٹ کرو: شہباز شریف
ریسٹورنٹ مالکان لوگوں کو لکھ کر دیں کہ اورنج ٹرین کو سپورٹ کرو: شہباز شریف

ریسٹورنٹ مالکان لوگوں کو لکھ کر دیں کہ اورنج ٹرین کو سپورٹ کرو: شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں ڈنڈے کی بجائے ترغیب سے ٹیکس حاصل کیا جارہا ہے ریسٹورنٹ مالکان لوگوں کو بلوں پر لکھ کر دیں کہ اورنج ٹرین کو سپورٹ کیا جائے۔
ٹیکس ڈے سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیکس جمع کرانے کیلئے طریقہ کار متعارف کرایا اور سارا نظام کمپیوٹرائز ڈ کردیا ہے۔ تلخ حقیقت جھٹلائی نہیں جاسکتی کیونکہ پٹواری اور تحصیلدار 68 سالوں میں ارب پتی بن چکے ہیں ، ٹیکس دینا قومی ذمہ داری ہے اگر حکومت شفاف نہیں ہوگی تو لوگ ٹیکس نہیں دیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top