Home / Uncategorized / ریو اولمپکس : سائیکلنگ کورس کے قریب دھماکہ
ریو اولمپکس : سائیکلنگ کورس کے قریب دھماکہ

ریو اولمپکس : سائیکلنگ کورس کے قریب دھماکہ

ریوڈی جنیرو (ویب ڈیسک) برازیل کے شہر ریوڈی جنیر و میں اولمپکس کے سائیکلنگ کور س کے قریب دھماکے نے ہر طرف ہلچل مچادی ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریوڈی جنیر و میں اولمپکس کے مینزسائیکلنگ ٹریک کے نزدیک مشکوک پیکٹ ملا جس پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے پیکٹ کھولا تو اس میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا جسے انہوں نے فوری طور پر ناکام بنادیا ۔ ریس ٹریک کے قریب سے سنا جانے والا دھماکہ فورسز کی جانب سے اسی مشکوک پیکٹ میں موجود دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کا تھا ۔

Comments are closed.

Scroll To Top