Home / Uncategorized / زرداری نے بے نظیر بھٹو کے پوسٹ مارٹم سے منع نہیں کیا تھا: تفتیشی افسر
زرداری نے بے نظیر بھٹو کے پوسٹ مارٹم سے منع نہیں کیا تھا: تفتیشی افسر

زرداری نے بے نظیر بھٹو کے پوسٹ مارٹم سے منع نہیں کیا تھا: تفتیشی افسر

راولپنڈی (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے سانحہ لیاقت باغ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو و دیگر قتل کیس میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر اور تفتیشی افسر واجد ضیاءپر وکیل صفائی ملک محمد رفیق کی جرح کے بعد سماعت پیر چار اپریل پر ملتوی کر دی۔ جرح کے دوران واجد ضیاءنے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق آصف زرداری نے یہ نہیں کہا تھا کہ بے نظیر بھٹو کی نعش کا پوسٹمارٹم نہ کرایا جائے۔ آئندہ سماعت پر مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم ایف آئی اے کے تفتیشی افسروں خالد رسول اور واجد ضیاءپر جرح کریں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top