Home / Uncategorized / زمبابوے میں بھارتی کرکٹر لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ، آج عدالت پیش کیا جائیگا : زمبابوے میڈیا
زمبابوے میں بھارتی کرکٹر لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ، آج عدالت پیش کیا جائیگا : زمبابوے میڈیا

زمبابوے میں بھارتی کرکٹر لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ، آج عدالت پیش کیا جائیگا : زمبابوے میڈیا

ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک ) دورہ زمبابوے کے دوان بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کولڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تاہم بھارتی کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ۔ 

زمبابوے میڈیا کے مطابق بھارتی کھلاڑی کولڑکی سے زیادتی کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے جسے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں زمبابوے کے دورہ پر ہے ۔
ہرارے پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹر نے متاثرہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے پہلے نشہ آور چیز کھلائی اور لڑکی کا کہنا ہے کہ اسے نہیں معلوم کہ وہ کیسے ہوٹل کے کمرے میں پہنچ گئی تاہم خاتون نشے کی حالت میں تھی اورمیکلز ہوٹل کی لابی میں پائی گئی۔بھارتی کرکٹ ٹیم بھی اسی ہوٹل میں رہائش پزیر ہے ۔
زمبابوے حکام نے بھارتی کھلاڑی کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی جبکہ بھارتی ہائی کمشنر اور کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کھلاڑی کی گرفتاری روکنے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں مگر کھلاڑی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ ہم لوگ قانون کے مطابق شناخت ظاہر نہیں کرسکتے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی سفیر بھی معاملے کے بعدہرارے کےمیکلز ہوٹل پہنچ گئے ہیں اور معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ حکام بھی واقعے کو دبانے کیلئے سرگرم عمل ہیں ۔ یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے دورے پر ہے اور سیریز کے دوان 3 ون ڈے میچ اور3 ٹی 20 کھیلے گی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top