Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (31)

Home / Uncategorized / زم زم سپلائی کرنے والے ادارے نے فی کس حصہ چار سے کم کرکے دوکین کردیا
زم زم سپلائی کرنے والے ادارے نے فی کس حصہ چار سے کم کرکے دوکین کردیا

زم زم سپلائی کرنے والے ادارے نے فی کس حصہ چار سے کم کرکے دوکین کردیا

جدہ (محمد اکرم اسد/ بیوروچیف) زم زم سپلائی کرنے والے ادارے نے زم زم کافی کس حصہ چار کین سے کم کرکے دوکین کردیا ہے۔ ایک خاندان زیادہ سے زیادہ 10 کین لے سکے گا۔ اس سے پہلے ایک خاندان 20 کین لیتا تھا۔ ذرائع کے مطابق زم زم سپلائی کرنے والے ادارے نے فی کس حصے میں کمی رمضان المبارک کی وجہ سے کی ہے۔ ادارے کے مطابق رمضان المبارک میں حرمین شریفین میں زم زم کی کھپت میں اضافہ ہوجاتا ہے، جس کے باعث کمی کی گئی ہے۔ منصوبے کے اعلیٰ عہدیداروں نے زم زم سپلائی کرنے والے ادارے کو ہدایت کی ہے کہ وہ فی کس سپلائی میں کمی کرے نیز یہ بھی ہدایت کی ہے کہ جو شخص ایک مرتبہ زم زم حاصل کرلے وہ 15 دن تک دوبارہ زم زم کے کین حاصل نہیں کرسکے گا۔
زم زم سپلائی کرنے والے ادارے کے سربراہ انجینئر سعید الوادعی نے کہا ہے کہ نئی ہدایات پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ شہریوں اور غیر ملکیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ زائرین حرمین شریفین کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ادارے نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ تین افراد پر مشتمل ایک خاندان 3 کین حاصل کرسکتا ہے۔ زم زم حاصل کرنے کے خواہشمند زم زم سپلائی کرنے والے ادارے سے رجوع کریں۔ شہری و غیر ملکی اپنے خاندان کے افراد کی رجسٹریشن کروائیں اور فیملی کارڈ حاصل کریں اور اپنے حصے کا زم زم حاصل کرسکیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top