Home / Uncategorized / زیادہ سے زیادہ مغربی باشندوں کو اغوا کیا جائے:ایمن الظواہری کی ’جنگجوؤں‘کو ہدایت
زیادہ سے زیادہ مغربی باشندوں کو اغوا کیا جائے:ایمن الظواہری کی ’جنگجوؤں‘کو ہدایت

زیادہ سے زیادہ مغربی باشندوں کو اغوا کیا جائے:ایمن الظواہری کی ’جنگجوؤں‘کو ہدایت

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )شدت پسند تنظیم القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری نے اپنے جنگجوو¿ں کو ایسا پیغام دیدیا جس سے مغربی ممالک کی نیندیں اڑگئیں۔یورپ جو کہ پہلے ہی شدت پسندی کی ایک لہر سے نبر د آزما ہے کی مشکلات میں مزید اضافہ کرنے کیلئے شدت پسند تنظیم کے سربراہ نے مغربی باشندوں کو زیادہ سے زیادہ اغوا کرنے کی ہدایات کردیں۔
العربیہ کے مطابق ایمن الظواہری نے جنگجوو¿ں پر زور دیا کہ وہ مغربی باشندوں کو اغوا کر کے یرغمال بنائیں اور پھر مغویوں کے بدلے تنظیم کے اعلیٰ کمانڈروں کی رہائی کا مطالبہ کیا جائے۔القاعدہ سربراہ کے بیان کا انکشاف انٹرنیٹ پر دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والی ایک ویب سائٹ “سائٹ” کی جانب سے کیا گیا ہے۔
الظواہری کی جانب سے جاری کی گئی صوتی ریکارڈنگ میں دنیا بھر میں “ہر مسلمان اور ہر مجاہد”کیلئے پیغام دیا ہے کہ وہ مغربی باشندوں کو اغوا کریں “یہاں تک کہ صلیبیوں،مرتدعناصر اوراسلام کے دشمنوں کی جیلوں میں قید آخری مسلمان مرد اور عورت کو آزاد کرا لیا جائے”۔آزاد ذرائع سے اس صوتی ریکارڈنگ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top