Home / Uncategorized / سامعہ شاہد قتل کیس، برطانوی رکن پارلیمنٹ کو دھمکیاں دینے پر خاتون گرفتار
سامعہ شاہد قتل کیس، برطانوی رکن پارلیمنٹ کو دھمکیاں دینے پر خاتون گرفتار

سامعہ شاہد قتل کیس، برطانوی رکن پارلیمنٹ کو دھمکیاں دینے پر خاتون گرفتار

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی خاتون رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کو سامعہ شاہد کے پاکستان میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کی تحقیقات کے مطالبے کے بعد قتل کی دھمکیاں دینے کے بعد ویسٹ یارکشائر پولیس نے ایک خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
وائس آف امریکہ کے مطابق بریڈفورڈ کی پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمان ناز شاہ کےخلاف مبینہ دھمکیوں کے سلسلے میں ویسٹ یارکشائر پولیس نے ایک 32 سالہ خاتون کو گرفتار کیا ہے جس کے بعد برطانوی پولیس پاکستان میں متعلقہ حکام کے ساتھ ملکر اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اخبار ’گارڈین‘ کے مطابق رکن پارلیمان ناز شاہ نے اس ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ بریڈفورڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون سامعہ شاہد کی پاکستان میں موت کے واقعے پر نظر رکھے ہوئے ہیں جس میں مقتولہ کے شوہر کا دعویٰ ہے کہ یہ نام نہاد غیرت کے نام پر قتل ہوسکتا ہے۔
رکن پارلیمان نازشاہ نے پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ایک خط لکھا ہے جس میں انھوں نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی سامعہ شاہد کی موت کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔انھوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو لکھا کہ ”جب تک مجھے اس واقعے کی تحقیقات مطمئن نہیں کرتی ہیں میں چین سے نہیں بیٹھوں گی۔ مجھے اس کی موت کی وجہ معلوم ہے ہمیں مکمل طور پر اس واقعے کی چھان بین کرنے کی ضرورت ہے”۔
بریڈفورڈ کی رہائشی بیوٹی تھراپسٹ سامعہ شاہد نامی 28 سالہ خاتون جہلم میں اپنے آبائی گاؤں پندوری میں رشتہ داروں سے ملنے گئی تھیں، اس دوران پچھلے بدھ کے روز ان کا انتقال ہوگیا تھا۔مقتولہ کے شوہر سید مختار کاظم کی جانب سے غیرت کے نام پر اس کی بیوی کے قتل کئے جانے کے الزام کے بعد پاکستان میں سامعہ شاہد کی موت کے واقعے پر قتل کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک سینتیس سالہ شخص کو بھی اسی الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ بتیس سالہ خاتون اور یہ شخص ویسٹ یارکشائر پولس کی حراست میں ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top