Home / Uncategorized / سانگلاہل،23سال پہلے فوت ہونیوالے شخص کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
سانگلاہل،23سال پہلے فوت ہونیوالے شخص کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج

سانگلاہل،23سال پہلے فوت ہونیوالے شخص کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)مقامی محکمہ واپڈا سب ڈویژن سٹی کے مینجر آپریشن احمد کمال نے23سال پہلے فوت ہونے والے شخص شیر محمد کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرادیا،جس میں واپڈا ٹیم نے رپورٹ کی کہ شیر محمد کنڈی لگا کر ڈائریکٹ بجلی چوری کر رہا تھا،بتایا گیا ہے کہ واپڈا کی خصوصی ٹیم کے ممبران لائن مین رحمت علی ،لائن مین عابد علی اور میٹر ریڈرطلال نے چک نمبر45ڈیرہ اوڈھاں میں بجلی چوری کیخلاف آپریشن کیا اور واپس آکر ایس ڈی او کو رپورٹ پیش کی کہ شیر محمد ولد عیسیٰ کو کنڈی لگا کر ڈائریکٹ بجلی چوری میں ملوث پایا گیا،جسکی وجہ سے لیسکو کو40ہزار روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے،واضح رہے کہ شیر محمد 23سال پہلے14جولائی 1993ء کو فوت ہو چکا ہے۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top