Home / Uncategorized / ستر سال میں کوئی وزیراعظم اپنی مدت پوری نہیں کرسکا،

ستر سال میں کوئی وزیراعظم اپنی مدت پوری نہیں کرسکا،

اسلام آباد: مریم اورنگزیب کہتی ہیں سترسال میں کوئی بھی وزیراعظم اپنی آئینی مدت پوری نہیں کرسکا،تمام آئینی ادار وں کو اپنا آئینی کردار ادا کرنا ہوگا،وزیرمملکت کا کہنا تھا دہشت گردی کے خاتمہ کی وجہ سے لوگ بیرون ملک سے واپس آرہے ہیں۔

وزیرمملکت  نے اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ سترسال سے پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے ہم جدوجہد کررہے ہیں مگر کسی بھی وزیراعظم نے آج تک آئینی مدت پوری نہیں کی،تمام اداروں آئینی حدود میں رہ کرکام کرنا ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے جہاں نوجوانوں کو آئین پڑھنے کی تاکید کی وہاں ہی یہ بھی کہہ دیا دہشت گردی کے خاتمہ کی وجہ سے لوگ واپس پاکستان آرہے ہیں۔

وزیرمملکت نے لوک ورثہ میں پاکستانی تاریخ کی تصویری نمائش کو خوش آئند قراردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے اپنی تین نسلوں کا حساب دیا،عوام جسے مینڈیٹ دیں اسے آئینی مدت پوری کرنی چاہئے۔

 انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ موجودہ وزیراعظم سابق وزیراعظم کے مشن کو مکمل کریں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top