Home / Uncategorized / سراج الحق نے ذاتی طوپر ریحام خان کو اپنے دھرنے میں بلایا:نجی ٹی وی چینل
سراج الحق نے ذاتی طوپر ریحام خان کو اپنے دھرنے میں بلایا:نجی ٹی وی چینل

سراج الحق نے ذاتی طوپر ریحام خان کو اپنے دھرنے میں بلایا:نجی ٹی وی چینل

13082082_1686401148281248_805803836_n

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و اینکر پرسن نصرت جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ 24 اپریل کو جماعت اسلامی کے لاہور میں دھرنے میں ریحام خان کو شرکت کی دعوت امیر جماعت اسلامی نے ذاتی طورپر دی اورخواہش تھی کہ وہ سٹیج پر بیٹھیں ، یہ وزیر خزانہ کے خلاف خیبر بینک میں لگنے والے اشتہار کا جواب یا بدلہ بھی ہوسکتا ہے ۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں کرپشن کے خلاف دھرنے سے پہلے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو مرکز جماعت اسلامی منصورہ میں خصوصی دورے پر بلایا اور دھرنے میں شرکت کی دعوت دی ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ  جماعت اسلامی والے بڑے سیانے سیاستدان ہیں ، گزشتہ دنوں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ کے خلاف خیبر بینک میں اشتہار آنے کے بعد جماعت اسلامی نے ریحام خان کو اپنے دھرنے میں بلا یا چونکہ  ریحام خان ان دنوں خیبر پختونخوا میں پاس ہونے والے حقوق نسواں بل پر شدید تنقید کررہی ہیں جس کی وجہ سے دھرنے کے دوران امیر جماعت اسلامی کی خواہش تھی کہ ریحام خان سٹیج پر بیٹھیں اور تقریر بھی کریں۔

ریحام خان کے جماعت اسلامی کے ترجمان بننے سے متعلق سوال کے جواب میں نصر ت جاوید کاکہناتھاکہ رمضان شریف آرہاہے ، رمضان ود ریحام پروگرام ہی اچھا رہے گا۔ 

Comments are closed.

Scroll To Top