Home / Uncategorized / سردار اکرام خان گنڈا پور نے ساتھی وزیر کو1ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
سردار اکرام خان گنڈا پور نے ساتھی وزیر کو1ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

سردار اکرام خان گنڈا پور نے ساتھی وزیر کو1ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک)وزیر زراعت خیبر پختونخوا سردار اکرام خان گنڈا پور نے الزامات لگانے پر وزیر مال خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پور کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔سردار اکرام خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ علی امین خان گنڈا پور نے 3 جولائی کو سرکٹ ہائوس ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کے دوران انگوٹھا چھاپ وزیر اور معذوروں کے کوٹہ پر وزیر بننے جیسے سنگین الزامات لگا کر میری شہرت کو داغدار کیا۔ علی امین گنڈا پور نوٹس وصولی کے 14 دن کے اندر الزامات کی تردید کریں اور مجھ سے غیر مشروط معافی مانگیں بصورت دیگر ایک ارب روپے بطور ہرجانہ ادا کریں۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top