Home / Uncategorized / سرفراز احمد کو بڑے فیصلے کرنا ہونگے، پی سی بی انہیں تینوں فارمیٹس کی کپتانی سونپ دے: رمیز راجہ
سرفراز احمد کو بڑے فیصلے کرنا ہونگے، پی سی بی انہیں تینوں فارمیٹس کی کپتانی سونپ دے: رمیز راجہ

سرفراز احمد کو بڑے فیصلے کرنا ہونگے، پی سی بی انہیں تینوں فارمیٹس کی کپتانی سونپ دے: رمیز راجہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو کپتان بننے کے بعد بڑے فیصلے کرنا ہونگے، پی سی بی کو چاہیے کہ انہیں تینوں فارمیٹس کی کپتانی سونپ دے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو ٹی 20 کی کپتانی ملنے کے بعد بڑے فیصلے کرتے ہوئے گلوبل ویو کے ساتھ کرکٹ کو دیکھنا ہوگا کیونکہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فرق ہے۔اچھا کپتان 50 فیصد والے کھلاڑیوں کو 100 فیصد بنادیتا ہے انہیں ایساماحول بنانا ہے کہ جس سے ڈریسنگ روم کا ماحول بہتر ہو۔
انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد فائٹر اور میچ وننگ پلیئر ہیں اور ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کبھی بھی اصولوں کی خلاف ورزی نہیں کی اور کبھی نہیں کہتے کہ مجھے فلاں نمبر پر کھلاو بلکہ چپ کرکے ہر فیصلہ تسلیم کرلیتے ہیں اس لیے سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کا کپتان بنایا جانا چاہیے۔

Comments are closed.

Scroll To Top