Home / Uncategorized / سرکاری ہسپتال کیلئے ایم آر آئی مشین کی خریداری میں 20کروڑ روپے کمیشن بنایا گیا :عمران خان
سرکاری ہسپتال کیلئے ایم آر آئی مشین کی خریداری میں 20کروڑ روپے کمیشن بنایا گیا :عمران خان

سرکاری ہسپتال کیلئے ایم آر آئی مشین کی خریداری میں 20کروڑ روپے کمیشن بنایا گیا :عمران خان

13152773_1688400401414656_2131048027_n

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ایم آر آئی کی مشین شوکت خانم کیلئے چالیس کروڑ میں خریدی گئی جبکہ وہی مشین ایک حکومتی ہسپتال کیلئے 60کروڑ روپے میں خریدی گئی ۔
مال وڈ پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ شوکت خانم کیلئے مشین کی خریداری پر کمیشن کا لالچ بھی دیا گیا تھا ،شوکت خانم نے ایم آر آئی کی مشین 40کروڑ روپے میں خریدی جبکہ سرکاری ہسپتال کیلئے وہی مشین 60کروڑ روپے میں خریدی گئی اور ایک مشین کی خریداری پر بیس کروڑ روپے کمیشن بنایا گیا ۔عمران خان کا کہناتھا کہ خیبر پختون خواہ کے ہسپتال پورے ملک کیلئے ایک مثال بنیں گے ،کرپشن دیمک کی طرح معاشرے کو کھوکھلا کر دیتی ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top