Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (6)

Home / Uncategorized / سرگودھاکے تعلیم یافتہ گھرانوں کی لڑکیوں سے نکاح ‘بیرون ملک لیجا کر جسم فروشی کرائے جانے کا انکشاف
سرگودھاکے تعلیم یافتہ گھرانوں کی لڑکیوں سے نکاح ‘بیرون ملک لیجا کر جسم فروشی کرائے جانے کا انکشاف

سرگودھاکے تعلیم یافتہ گھرانوں کی لڑکیوں سے نکاح ‘بیرون ملک لیجا کر جسم فروشی کرائے جانے کا انکشاف

سرگودھا (ویب ڈیسک) تعلیم یافتہ غریب گھرانوں کی لڑکیوں سے نکاح کر کے بیرون ملک لے جا کر ان سے جسم فروشی کا دھندہ کروانے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد سرگودھا سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے درجنوں خواتین کو برآمد کر کے ان کے والدین سے ملا دیا گیا ہے جبکہ گروہ کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور ضلع سرگودھا سمیت دیگر علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا سمیت دیگر علاقوں میں تعلیم یافتہ غریب گھرانوں کی لڑکیوں سے نکاح کر کے بیرون ملک لے جاکر ان سے جسم فروشی کا دھندہ کروانے والے گروہ کا انکشاف ہو اہے جوانٹرنیٹ اور دیگر ذرائع سے نوجوان لڑکیوں کو بیرون ممالک میں نوکریوں کا جھانسہ دیکر ان سے یونیورسٹی کی لڑکیوں کے بارے میں معلومات حاصل کر کے ان سے نکاح کا ڈرامہ کرتے ہیں اور ان سے شادی کر کے بیرون ملک بالخصوص خلیجی ممالک دبئی، سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں لے جاکر ان کی فروخت کرتے اوران سے جسم فروشی دھندہ بھی کرواتے ہیں، یہ گروہ جعلی ویزہ اور نوکریوں کا جھانسہ دیکر نوجوانوں سے لاکھوں روپے بھی بٹور چکا ہے۔
خبریں اخبار کے مطابق ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں نے اس نیٹ ورک میں شامل خواتین اور گروہ کے ارکان کو سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں سے گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں روانہ کر دی ہیں جبکہ جن افراد کو حراست میں لیا گیا ان سے معلومات کی روشنی میں سرگودھا ضلع سے تعلق رکھنے والے مقصود لکسیاں گروپ ، جاوید گروپ کے سرغنہ اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top