Home / Uncategorized / سری لنکا نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کر دی
سری لنکا نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کر دی

سری لنکا نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کر دی

13249597_1693093637611999_1429093320_n

کراچی (آن لائن) سری لنکا نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری موہن ڈی سلوا نے کہا کہ وہ اس معاملے پر پاکستانی بورڈ کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں اور سیریز کی میزبانی کر کے خوشی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث غیرملکی ٹیمیں پاکستان نہیں آتیں اور اسے ہوم سیریز کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں کیا جاتا ہے تاہم وہاں اخراجات زیادہ ہونے کے باعث پی سی بی اس کا متبادل تلاش کر رہا ہے جس پر اکتوبر میں ویسٹ انڈیز سے سیریز سری لنکا میں کرانے کی تجویز سامنے آئی۔

سری لنکا کرکٹ کے سیکرٹری موہن ڈی سلوا نے کہاکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے انعقادکا معاملہ ہماری حالیہ میٹنگ میں بھی زیر غور آچکا ہے، بورڈکے صدر نے اس کا ذکر کیا لیکن وہ زیادہ تفصیلی نہیں تھا، ہم اس حوالے سے پاکستانی بورڈ حکام کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں اور ہمیں سیریز کی میزبانی کر کے خوشی ہو گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top