Home / Uncategorized / سعودی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،داعش کا سیل پکڑا گیا ،ایمرجنسی فورس بیس پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے :عرب میڈیا
سعودی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،داعش کا سیل پکڑا گیا ،ایمرجنسی فورس بیس پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے :عرب میڈیا

سعودی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،داعش کا سیل پکڑا گیا ،ایمرجنسی فورس بیس پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے :عرب میڈیا

13140751_1690031571251539_1265765838_n

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی سیکیورٹی فورسز نے مکہ کے قریب وادی نعمان میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کا سیل پکڑلیاہے ۔
عرب میڈیا کے مطابق داعش کے پانچ دہشتگرد مکہ کے قریب وادی نعمان میں چھپے ہوئے تھے جہاں وہ سعودی ایمرجنسی فورس بیس پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جو کہ ان کی پناہ گاہ سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر تھی۔ تاہم سیکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دہشتگردوں کی پناہ گاہ پر چھاپہ مارا، سیکیورٹی فورسز کو اندازہ تھا کہ دہشتگرد ہتھیار نہیں ڈالیں گے ،اس صورت میں سیکیورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹر ز بھی طلب کرلیے تھے تاکہ دہشتگردوں کیخلاف بھر پور کارروائی کی جاسکے اور انہیں فرار نہ ہو نے دیا جائے ۔
عرب میڈیا کا کہناہے کہ داعش کے دو دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں مارے گئے جبکہ دو دہشتگردوں نے پکڑے جانے کے ڈر سے خودسوزی کر لی ۔

واضح رہے کہ دہشتگرد مکہ کے قریب پناہ لیے ہوئے تھے ،دنیا بھر سے مسلمان مکہ میں لاکھوں کی تعداد میں عمرو حج کیلئے آتے ہیں تاہم  سیکیورٹی فورسز  نے سیکیورٹی  انتہائی سخت کر دی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top