Home / Uncategorized / سعودی شوہر کو بیوی کو نان و نفقہ سے محروم رکھنا مہنگا پڑ گیا، 3 ملین ریال فوری ادا ئیگی کا حکم
سعودی شوہر کو بیوی کو نان و نفقہ سے محروم رکھنا مہنگا پڑ گیا، 3 ملین ریال فوری ادا ئیگی کا حکم

سعودی شوہر کو بیوی کو نان و نفقہ سے محروم رکھنا مہنگا پڑ گیا، 3 ملین ریال فوری ادا ئیگی کا حکم

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں خانگی امور سے متعلق مسائل نمٹانے والی عدالت نے ایک مقامی شہری کو اپنی بیوی اور بچے کو 32 سال سے گھر سے بیدخل رکھنے اور انہیں نان نفقہ سے محروم رکھنے کے جرم میں 3 ملین ریال فوری اور بچے اور بیوی کی کفالت کیلئے ماہانہ 5 ہزار ریال ادا کرنے کا حکم دیدیا۔

سعودی اخبار ”المدینہ“ کے مطابق جدہ کی فیملی کورٹ میں ایک خاتون نے اپنے شوہرکیخلاف کیس دائر کررکھا تھا اور موقف اپنایاکہ اس کے شوہر نے طلاق دیئے بغیر گذشتہ 32 برس سے اسے گھر سے نکال رکھا ہے اور وہ بمشکل زندگی بسر کررہے ہیں ۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد حکم جاری کردیا۔ 

Comments are closed.

Scroll To Top