Home / Uncategorized / سعودی عرب ، فیکٹری میں آتشزدگی سے 12 افراد جاں بحق
سعودی عرب ، فیکٹری میں آتشزدگی سے 12 افراد جاں بحق

سعودی عرب ، فیکٹری میں آتشزدگی سے 12 افراد جاں بحق

12900113_1678144495773580_1881998251_n copy

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ایک کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر جوبیل میں پیٹرولیم مصنوعات بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی جس سے مذکورہ ہلاکتیں ہوئیں۔

جوبیل کے صنعتی زون کے ترجمان عبدالرحمن نے بتایا ہے کہ فیکٹری میں آتشزدگی اس وقت ہوئی جب یہاں بحالی کا کام جاری تھا۔ ہلاک ہونے والے افراد کیمیکلز سے جھلس کر ہلاک ہوئے ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں 11 ملازمین زخمی بھی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بیشتر صنعتی لیبر غیر ملکی ہیں، جن کی زیادہ تعدادجنوبی ایشیا کے ترقی بذیر ممالک سے تعلق رکھتی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top