Home / Uncategorized / سعودی عرب اور بھارت میں تاریخی معاہدہ، بھارت سعودی عرب میں کیا چیز بنانے والا ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی
سعودی عرب اور بھارت میں تاریخی معاہدہ، بھارت سعودی عرب میں کیا چیز بنانے والا ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

سعودی عرب اور بھارت میں تاریخی معاہدہ، بھارت سعودی عرب میں کیا چیز بنانے والا ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

13162024_1689217091332987_1784626106_n

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ سعودی عرب کے بعد دونوں ممالک میں تعاون کے اضافے پر کام جاری ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی وہ بزنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک بھی ہے کہ جو سعودی عرب میں ہزاروں خواتین کو ملازمت فراہم کرے گا، اور خواتین کے لئے مخصوص یہ پارک بھارت بنائے گا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق بھارت کی آئی ٹی کمپنی وائپرو نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ شہزادی نورا یونیورسٹی اور سعودی آرامکو کے تعاون کے ساتھ سعودی عرب کا پہلا آل ویمن بزنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک قائم کرنے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ وائپرو کی پریس ریلیز کے مطابق خواتین کے لئے قائم کیا جانے والا یہ بزنس پارک 2025ءتک تقریباً 21 ہزاز ملازمتیں فراہم کرے گا، جن میں خصوصاً انجینئرنگ ڈرافٹنگ سروسز، بزنس پراسیس سروسز، آئی ٹی برائے انڈسٹری، آئی لینڈ گیس، گورنمنٹ، مینوفیکچرنگ، ہیلتھ کیئر، ٹیلی کام اور تعمیرات کے شعبوں کو خدمات فراہم کرنے والی ملازمتیں شامل ہوں گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top