Home / Uncategorized / سعودی عرب میں غیر شادی شدہ لڑکوں کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ۔۔۔
سعودی عرب میں غیر شادی شدہ لڑکوں کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ۔۔۔

سعودی عرب میں غیر شادی شدہ لڑکوں کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ۔۔۔

دمام(نیوزڈیسک)آپ کو جان کر حیرت ہوگی لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس وقت سعودی عرب میں 20لاکھ سے زائد غیرشادی شدہ خواتین موجود ہیں۔سعودی ادارہ شماریات کاکہناہے کہ 2015ءکے اعدادوشمار کے مطابق20لاکھ99ہزار 750خواتین کی شادی نہیں ہوئی ہے اور یہ تمام لڑکیاں15سال سے زائد عمر کی ہیں۔گذشتہ سال یہ تعداد 14لاکھ پر تھی جو کہ اب بڑھ کر 20لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔کنگ سعود یونیورسٹی کے سوشیالوجی کے پروفیسر عبداللہ عبید الاوماری کاکہنا ہے کہ زیادہ تر خواتین سماجی اور معاشی مسائل کی وجہ سے شادیاں نہیںکررہیں۔اس کا کہنا ہے کہ خواتین کی زیادہ تعداد کام کرکے معاشی آزادی چاہتی ہے اور وہ یونیورسٹی اور کالج کی تعلیم مکمل کرنے کی خواہشمند ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی شادیاں دیر سے ہورہی ہیں۔شادیوں کے اخراجات بھی بہت زیادہ ہیں اور دولاکھ سعودی ریال تک پہنچ جاتے ہیںجس کی وجہ سے خواتین کی شادیوں میں دیرہوجاتی ہے۔سماجی مسائل بھی دیر سے شادیوں کی ایک وجہ ہیں اور کئی سعودی گھرانے اپنی لڑکیوں کو اپنے قبیلے سے باہر شادی کی اجازت نہیں دیتے جس کی وجہ سے کئی لڑکیاں کنواری بیٹھی ہوئی ہیں۔اسی طرح 15 سے 39 سال کے درمیان کی عمر کے ایک لاکھ سات ہزار673مردوں کی شادیاں ابھی نہیں ہوئی ہیں۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top