Home / Uncategorized / سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے سال کی سب سے تشویشناک خبر آگئی، حکومت نے تیاری پکڑلی
سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے سال کی سب سے تشویشناک خبر آگئی، حکومت نے تیاری پکڑلی

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے سال کی سب سے تشویشناک خبر آگئی، حکومت نے تیاری پکڑلی

13140596_1689727261281970_275011223_n

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت اپنے شہریوں کےلئے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے ہر روز کوئی نیا قدم اٹھا رہی ہے، جس کا براہ راست اثر مملکت میں کام کرنے والے غیر ملکیوں پر بھی پڑ رہا ہے۔ کچھ شعبوں کو تو پہلے ہی سعودی شہریوں کے لئے مخصوص کر دیا گیا تھا مگر اب وزارت محنت نے ایک نیا کوٹہ سسٹم اور مراعات کا نظام متعارف کروانے کی تیاری بھی کر لی ہے، تاکہ مزید ملازمتیں سعودی شہریوں کے حوالے کی جا سکیں۔
عریبین بزنس کے مطابق سعودی حکومت نے شہریوں میں بیروزگاری کی شرح کو 2030ءتک 7فیصد تک لانے کا عزم کررکھا ہے جبکہ خواتین کی شرح ملازمت کو بھی 22 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد تک لیجانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سعودی شہریوں کی بیروزگاری کی موجودہ شرح 11.6 فیصد ہے۔ اس شرح کو 7فیصد تک کم کرنے کے لئے لاکھوں سعودی شہریوں کو ملازمتیں فراہم کرنا ہوں گی۔ نیا کوٹہ سسٹم مقرر ہونے کے بعد کمپنیوں میں سعودی شہریوں کی تعداد مزید بڑھ جائے گی اور سعودی شہریوں کی ایک مخصوص تعداد کو ملازمت فراہم کرنا بھی لازم قرار پائے گا۔ چونکہ کچھ شعبوں کو پہلے ہی سعودی شہریوں کے لئے مخصوص کردیا گیا ہے، لہٰذا باقی بچ رہنے والے شعبوں میں بھی سعودی شہریوں کا کوٹہ مقرر کرنے سے غیر ملکیوں کے لئے دستیاب ملازمتیں مزید کم ہوجائیں گی۔
وزارت محنت کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں میں بیروزگاری کی شرح کو 7فیصد تک کم کرنے کے لئے 11 سے 13 لاکھ نئی ملازمتوں کی ضرورت ہوگی، اور یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top