Home / Uncategorized / سعودی عرب نے بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کو سب سے بڑے سول ایوارڈ سے نوازدیا
سعودی عرب نے بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کو سب سے بڑے سول ایوارڈ سے نوازدیا

سعودی عرب نے بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کو سب سے بڑے سول ایوارڈ سے نوازدیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) دوروزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانگی سے قبل سعودی عرب نے بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کو سب سے بڑے سول ایوارڈ سے نوازدیا،یہ ایوارڈ شاہی دربارمیں عطاءکیاگیا۔
بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوئٹر ‘ پر لکھاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کو سعودی عرب کا سب سے بڑا سول اعزاز ’شاہ عبدالعزیز ایوارڈ‘ دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’عالی جاہ شاہ سلیمان بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ عظیم ملاقات رہی، ہم لوگ بھارت اور سعودی کے درمیان مضبوط تعلقات کے لیے پابند ہیں‘، ’شکریہ سعودی عرب۔ بہت سے پروگرام میں شرکت کی جو ہمارے ملکوں کے درمیان معاشی اور لوگوں کے درمیان رابطے کو مضبوطی فراہم کرے گا‘۔
اس سے قبل دن میں مودی نے شاہ سلیمان کو بھارت آنے کی دعوت دی جنہیں انھوں نے قبول کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top