Home / Uncategorized / سعودی عرب نے مساجد میں موبائل فون جیمرز لگانے پر پابندی لگادی ،آئما کو وارننگ بھی جاری
سعودی عرب نے مساجد میں موبائل فون جیمرز لگانے پر پابندی لگادی ،آئما کو وارننگ بھی جاری

سعودی عرب نے مساجد میں موبائل فون جیمرز لگانے پر پابندی لگادی ،آئما کو وارننگ بھی جاری

13023427_1718544561734428_1531290565_n

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب کی حکومت نے مساجد میں موبائل فون جیمرز لگانے پر پابندی لگادی ہے اور آئما کو وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے ۔ عرب نیوز کے مطابق وارننگ منسٹری آف اسلامک افیئرز ، انڈوومنٹ ، کال اینڈ گائیڈنس کی جانب سے جاری کی گئی ہے ۔مساجد کی انتظامیہ نے رنگ ٹونز کے بجنے کے باعث عبادت میں خلل کے پیش نظر مساجد میں موبائل فون جیمرز لگائے تھے ۔
مساجد میں موبائل فون جیمرز لگانے پر پابندی سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے شکایات موصول ہونے پر لگائی ہے کہ موبائل فون جیمز کے باعث نہ صرف گردو نواح میں واقع گھروں میں موبائل فون بلکہ انٹرنیٹ سگنلز بھی بلاک ہو جاتے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top