Home / Uncategorized / سعودی فوجی نے وہ کام کردکھایا جو آج تک پاکستان کا کوئی آرمی چیف بھی نہ کرسکا، وہ کہانی جو آپ کے ایمان کو مزید گرمادے گی
سعودی فوجی نے وہ کام کردکھایا جو آج تک پاکستان کا کوئی آرمی چیف بھی نہ کرسکا، وہ کہانی جو آپ کے ایمان کو مزید گرمادے گی

سعودی فوجی نے وہ کام کردکھایا جو آج تک پاکستان کا کوئی آرمی چیف بھی نہ کرسکا، وہ کہانی جو آپ کے ایمان کو مزید گرمادے گی

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)جب کسی غیر مسلم کی زندگی اسلام کے نور سے منور ہوتی ہے تو مسلمانوں کے چہرے بھی خوشی سے دمک اٹھتے ہیں۔ یوں تو کسی بھی غیر مسلم کا قبول اسلام انتہائی مسرت کا باعث ہے لیکن حال ہی میں ترکی کے ایک فوجی اڈے پر جب ایک امریکی جیٹ پائلٹ نے اسلام قبول کیا تو ناصرف اس موقع پر موجود مسلمان فوجی خوشی سے آبدیدہ ہو گئے بلکہ اس ویڈیو کو دیکھ کر دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان بھی خوشی سے جھوم اٹھے ہیں۔

نیوز سائٹ ایمرٹس 247 کے مطابق امریکی پائلٹ کے قبول اسلام کی ویڈیو عربی روزنامے اجیل نے یوٹیوب پر شائع کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سعودی فوجی امریکی پائلٹ کو اپنے ساتھیوں سے متعارف کرواتا ہے اور بتاتا ہے کہ انہوں نے عیسایت چھوڑ کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پھر سعودی فوجی امریکی پائلٹ کو کلمہ پڑھاتا ہے اور اس کے ساتھ ہی فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھتی ہے اور مبارک ، مبارک کی صدائیں بلند ہونے لگتی ہیں۔ پاس کھڑے فوجی بھی نو مسلم امریکی پائلٹ کو گلے سے لگا لیتے ہیں اور فرط جذبات سے سب آبدیدہ ہو جاتے ہیں۔
اخبار کے مطابق یہ روح پرورمناظر ترکی کی انسرلیک ائیربیس پر ریکارڈ کیے گئے اور اب یوٹیوب پر دنیا بھر کے لاکھوں کروڑوں مسلمان انہیں دیکھ کر مسرور ہیں اور اللہ اکبر کی صدا بلند کر رہے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top