Home / Uncategorized / سعودی ملازمین صبر کریں یا نوکری چھوڑ دیں:بن لادن گروپ نے واضح پیغام دیدیا
سعودی ملازمین صبر کریں یا نوکری چھوڑ دیں:بن لادن گروپ نے واضح پیغام دیدیا

سعودی ملازمین صبر کریں یا نوکری چھوڑ دیں:بن لادن گروپ نے واضح پیغام دیدیا

13162225_1689141921340504_297231272_n

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں بن لادن کمپنی کی جانب سے ہزاروں ملازمین کو ملازمتو ں سے نکالے جانے کے بعد سے صورتحال کشیدہ ہے ۔اس حوالے سے ملکی و غیر ملکی ملازمین میںبے حد تشویش پائی جاتی ہے۔گزشتہ دنوں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین نے کمپنی کی متعدد بسوں کو جلا دیا تھا۔ملازمین کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباو¿ پربالآخر بن لادن گروپ بول ہی پڑا ہے۔بن لادن گروپ نے اپنے 17000سعودی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیوں کے حوالے سے واضح پیغام دیدیا ہے کہ یا تو صبر کرو یا پھر نوکری چھوڑ دوکیونکہ کمپنی اپنی وصولیوں کے بعد ہی تنخواہ دے گی۔

سعودی گزٹ کے مطابق بن لادن گروپ کی جانب سے نکالے گئے غیرملکی ملازمین کی تعداد 77ہزار ہو گئی ہے۔

اخبار کے مطابق سعودی بن لادن گروپ کے کل ملازمین کی تعداد2لاکھ 17ہزار ہے جن میں سے دو لاکھ غیرملکی جب کہ 17ہزار سودی ملازم شامل ہیں جو کہ بطور انجینئر ز،ایڈمنسریٹرزاور انسپکٹرز سمیت کئی عہدوں پر فائز ہیں۔صرف سعودی ملازمین کو 414ملین ریال تنخواہوں کی مد میں دیئے جاتے ہیں۔

کمپنی ذرائع کے مطابق سعودی ملازمین کو کہا گیا ہے کہ جو لوگ انتظار کریں گے انہیں ان کی سابقہ تنخواہوں کیساتھ ساتھ دو ماہ کی اضافی تنخواہ بھی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق2017تک کمپنیوں پر واجب الادا رقم 4ارب 80کروڑ ریال تک پہنچ جائے گی جبکہاسے 595ملین ریال 2018میں اداکرنا ہوں گے۔

دوسری جانب وزارت محنت کا کہنا ہے کہ تمام ملازمین بشمول غیر ملکیوں کے سب کو ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا غیر ملکی ملازمین کو ویزا کی میعاد ختم ہونے اور ریاست سے جانے سے قبل مکمل ادائیگی کر دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بسوں کو جلانے کے واقعہ میں ملوث عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

دریں اثنا بن لادن گروپ کا کہنا ہے کہ معطل کیئے گئے تمام ملازمین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔اور قوانین کے مطابق انہیں ادائیگیاں کی جائیں گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کی لاج رکھے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top