Home / Uncategorized / سلمان خان اور کترینہ کیف نے محبت کو دوستی میں تبدیل کرلیا
سلمان خان اور کترینہ کیف نے محبت کو دوستی میں تبدیل کرلیا

سلمان خان اور کترینہ کیف نے محبت کو دوستی میں تبدیل کرلیا

ممبئی (این این آئی)میڈیا میں جہاں اس وقت فلمی ہستیوں کے بریک اپ، طلاق، کوٹ کچہری اور قانونی نوٹسس کی خبریں گرم ہیں وہیں کچھ لوگوں کو بریک اپ کے بعد زندگی میں آگے بڑھنے کا فن بھی خوب آتا ہے۔ان میں سر فہرست کترینہ کیف اور سلمان خان ہیں۔ ایک زمانہ تھا جب ان دونوں کے تعلقات کی خبریں اور افواہیں اخبارات کی سرخیاں ہوا کرتی تھیں لیکن انھوں نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ محبت کو دوستی میں تبدیل کیا۔خبریں ہیں کہ اب سلمان خان ایک بار پھر کترینہ کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ فلم میں سوشانت سنگھ راجپوت بھی ہوں گے۔سوشانت سنگھ راجپوت جہاں بالی ووڈ میں کامیابیوں کی سیڑھیاں چڑھ رہے ہیں وہیں ان کی زندگی بھی بالی ووڈ انداز میں ڈھلتی جا رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق ان کے اور ان کی دوست انکیتا لوکھنڈے کے درمیان بھی دوریاں بڑھنے لگی ہیں حالانکہ انکیتا نے اس طرح کی خبروں پر حیرانگی ظاہر کی ہے لیکن سوشانت کے نزدیکی دوستوں کا کہنا ہے کہ سوشانت فی الحال اپنا ’سنگل سٹیٹس‘ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔سوشانت شاید یہ سمجھ نہیں پا رہے کہ کامیابی کے لیے سنگل سٹیٹس ہونا ضروری نہیں اگر ایسا ہوتا تو شاہ رخ، ،عامر اور اکشے سپر سٹار کیسے ہوتے؟

 

Comments are closed.

Scroll To Top