Home / Uncategorized / سلمان خان کی ممکنہ دلہن اولیا کی ’شادی ‘کی تصویر وائرل، میں نے شادی نہیں کی :رومانوی حسینہ کا صاف انکار
سلمان خان کی ممکنہ دلہن اولیا کی ’شادی ‘کی تصویر وائرل، میں نے شادی نہیں کی :رومانوی حسینہ کا صاف انکار

سلمان خان کی ممکنہ دلہن اولیا کی ’شادی ‘کی تصویر وائرل، میں نے شادی نہیں کی :رومانوی حسینہ کا صاف انکار

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی مبینہ گرل فرینڈ اور ممکنہ دلہن اولیا وینتور کی عروسی جوڑے میں ایک نوجوان کیساتھ تصویر سامنے آگئی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا کے کچھ صارفین نے انہیں پہلے سے شادی شدہ قراردیدیا ہے تاہم اولیا کی  جانب سے کھلا چیلنج سامنے آیا ہے ۔ اولیا وینتورنے حال ہی میں اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے کبھی بھی شادی نہیں کی ۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق  لولیا گریمی ایوارڈ کے لئے نامزد رومانیہ کے پروڈیوسر، کمپوزر اور گائیک میریس موگا (Marius Moga)کے ساتھ ’ڈیٹ ‘ کرتی رہی ہیں اور اولیا کی ’شادی ‘سے متعلق ان کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر زیر گردش ہے   تاہم رومانیہ کی حسینہ اسے ماننے کو تیار نہیں ہے ۔ اولیا نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ” پیارے دوستو! میں نے کسی بھی قسم کی افواہوں پر رد عمل دینے کی ضرورت محسوس نہیں کی…. تاہم اب سوچتی ہوں کہ اس بات کی صاف وضاحت کر دینی چاہیے کہ میں نے کبھی شادی نہیں کی اور مجھے شادی کے لئے عروسی لباس پہننے کی کوئی جلدی نہیں “۔

Comments are closed.

Scroll To Top