Home / Uncategorized / سلیکٹرز نوجوانوں کو چانس دینا چاہتے ہیں اس لئےقومی ٹیم سے دورہوں :آفریدی
سلیکٹرز نوجوانوں کو چانس دینا چاہتے ہیں اس لئےقومی ٹیم سے دورہوں :آفریدی

سلیکٹرز نوجوانوں کو چانس دینا چاہتے ہیں اس لئےقومی ٹیم سے دورہوں :آفریدی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )بوم بوم آفریدی کہتے ہیں کہ ملک کو ضرورت ہوئی تو اس موسم گرما میں پاکستان کے دورہ انگلینڈ کیلئے دستیاب ہوں۔نجی ٹی وی نے بی بی سی کے حوالے سے بتایا ہے کہ شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ مکمل فٹ ہیں اور ضرورت پڑی تو وہ دورہ برطانیہ کے لئے دستیاب ہوں گے۔
آفریدی نے بی بی سی ساوتھ ٹو ڈے کو بتایا کہ وہ قومی ٹیم سے اس لیے دور ہیں کیونکہ سلیکٹرز ’نوجوانوں کو چانس دینا چاہتے ہیں۔’میں نے سلیکٹروں کو بتایا ہے کہ اچھا ہے کہ وہ مجھے دور رکھیں اور دیکھیں کہ نوجوان کہاں کھڑے ہیں‘؟شاہد آفریدی کے مطابق ’میں اس موسمِ گرما میں اپنی کاو¿نٹی کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے پر خوش ہوں اور پھر بعد میں کیا ہوتا ہے دیکھوں گا۔‘انہوں نے کہا اگر مجھے لینے کی خواہش کی گئی تو میں دستیاب ہوں گا۔
36 سالہ آل راو¿نڈرشاہد آفریدی 2011 کے بعد ہیمشائر کی جانب سے مڈل سیکس کے خلاف جمعہ کو پہلا میچ کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی رواں برس مارچ میں انڈیا میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے کپتان تھے تاہم ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد انہوں نے قوم سے معافی مانگتے ہوئے کپتانی چھوڑ دی تھی۔شاہد آفریدی نے گذشتہ سال مارچ کے بعدسے کوئی ایک روزہ بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ۔ آخری بارانہوں نے سنہ 2010 میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top