Home / Uncategorized / سندور لگانے پر تنقید کرنیوالوں کو اداکارہ ثناء امین نے کرار اجواب دیدیا
سندور لگانے پر تنقید کرنیوالوں کو اداکارہ ثناء امین نے کرار اجواب دیدیا

سندور لگانے پر تنقید کرنیوالوں کو اداکارہ ثناء امین نے کرار اجواب دیدیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی ٹی وی اداکارہ ثنا امین شیخ نے سندور لگانے پر تنقید کرنے اور انہیں غیر مسلم قراردینے والوں کو ایسا کرارا جواب دیدیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق چھوٹی سکرین کی نامور مسلمان اداکارہ صنم امین شیخ جو کہ کلرز ٹی وی کے ایک ڈرامہ کرشنا داسی میں مین کردار ادا کررہی ہیں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بعض لوگ انہیں ڈرامہ میں سندور لگانے اور منگل سوتر پہننے پر غیر مسلم کہ رہے ہیں۔انہوں نے ایسے افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ایسے تمام لوگ جنہیں ان سے مسئلہ سے ہے وہ ان کے فیس بک اور دیگر سماجی رابطہ کی ویب سائٹس سے دور رہیں۔

ثنا نے ایسی چند پوسٹس بھی فیس بک پر شیئر کی ہیں جن میں انہیں کہا گیا ہے کہ وہ ایک ’سچی‘مسلمان نہیں ہیں۔


انہوں نے کہا لوگ مجھ سے کہتے ہیں کہ’ میں میک اپ کے بعد سندور کیوں نہیں صاف کرتی؟اگرچہ یہ بال دھونے کے بعد اتر تا ہے تاہم میں یہ پوچھتی ہوں کہ اگر میں اپنی مرضی سے بھی یہ لگاؤں  تو کیا میرے مسلمان ہونے پر اس کا کوئی اثر پڑے گا؟انہوں نے کہا ’میری ماں اور میری نانی بھی منگل سوترپہنتی تھیں جسے آپ ایک ’ہندو‘شئے سمجھ رہے ہیں،کیا یہ چیزیں سچا مسلمان ہونے یا نہ ہونے کی دلیل ہیں؟انہوں نے کہاایسے مسلمان جو مجھ پر تنقید کررہے ہیں وہ میرے فیس بک اور انسٹاگرام سے چلے کیوں نہیں جاتے؟کیا یہ تفریح نہیں ہے؟کیوں میرے ڈرامے دیکھتے ہیں؟کیا یہ حرام نہیں ہیں؟کیا اللہ مجھے اس لئے جہنم میں بھیجے گا کہ میں سندور لگاتی ہوں؟اور آپ جو فیس بک،اورانٹرنیٹ پر دوسری تفریحی ویب سائٹس پر وقت برباد کررہے ہو تو کیا آپ جنت میں جاﺅ گے

Comments are closed.

Scroll To Top