Home / Uncategorized / سندھ اسمبلی سے مشکوک پرس برآمد ، سپیکر نے پانی میں ڈالنے کا مشورہ دے دیا
سندھ اسمبلی سے مشکوک پرس برآمد ، سپیکر نے پانی میں ڈالنے کا مشورہ دے دیا

سندھ اسمبلی سے مشکوک پرس برآمد ، سپیکر نے پانی میں ڈالنے کا مشورہ دے دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی میں شرمیلا فاروقی کے پرس نے ہلچل مچادی ، ایک رکن کے مشکوک بیگ کی نشاندہی پر سپیکر کا کہنا تھا کہ بیگ کو پانی میں ڈال دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک رکن نے مشکوک بیگ کی نشاندہی کی ۔ اسمبلی میں دلچسپ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب سپیکرآغا سراج درانی نے کہا کہ ہوسکتا ہے پرس کسی خاتون کا ہو مشکوک تھیلے کو پانی میں ڈال دیا جائے تاہم پانی میں ڈالنے سے پہلے ہی کاغذ کے تھیلے میں رکھا خالی لیڈیزپرس سمبلی اسٹاف لے گیا۔ بعد ازاں تحقیق پر معلوم ہوا کہ سندھ اسمبلی سے ملنے والا بیگ شرمیلا فاروقی کا تھا جس پر اسمبلی سٹاف نے بیگ شرمیلا فاروقی کو واپس کردیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top