Home / Uncategorized / سندھ حکومت کی درخواست مسترد ،سپریم کورٹ نے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات خفیہ رائے شماری سے کرانے کا حکم سنا دیا
سندھ حکومت کی درخواست مسترد ،سپریم کورٹ نے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات خفیہ رائے شماری سے کرانے کا حکم سنا دیا

سندھ حکومت کی درخواست مسترد ،سپریم کورٹ نے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات خفیہ رائے شماری سے کرانے کا حکم سنا دیا

13023527_1682584701996226_1420911047_n

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے سندھ میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات خفیہ رائے شماری سے کرانے کا حکم سنا دیا ۔

جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے میئر او ر ڈپٹی میئر کے انتخابات کے طریقے کار کے حوالے سے کیس کی سماعت کی جس کے بعد عدالت نے شو آف ہینڈ کے طریقے کار کو مسترد کرتے ہوئے خفیہ رائے شماری سے انتخابات کروانے کا حکم دیدیا ہے ۔ سپریم کورٹ میں سندھ حکومت کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات شو آف ہینڈ سے کرانے کا حکم دیا جائے تاہم عدالت نے حکومتی درخواست مسترد کرتے ہوئے اگلے دو ماہ میں میئر ، ڈپٹی میئر ، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات خفیہ رائے شمار ی سے کرانے کی ہدایت کر دی ہے ۔سپریم کورٹ نے کیس کا فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کیا تھا ۔سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ قانون بنانا حکومت کا حق ہے ۔ 

Comments are closed.

Scroll To Top