Home / Uncategorized / سندھ ہائیکورٹ میں گاڑی کی گیس کٹ پھٹنے سے دھماکہ،خوف و ہراس پھیل گیا
سندھ ہائیکورٹ میں گاڑی کی گیس کٹ پھٹنے سے دھماکہ،خوف و ہراس پھیل گیا

سندھ ہائیکورٹ میں گاڑی کی گیس کٹ پھٹنے سے دھماکہ،خوف و ہراس پھیل گیا

13020529_1683586455229384_1360178528_n

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ کے احاطے میں دھماکہ ہوگیا جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔سکیورٹی حکام کے مطابق دھماکہ گاڑی کی گیس کٹ پھٹنے سے ہوا،خوش قسمتی سے دھماکے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ گاڑی تباہ ہو گئی تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کے گیس سلنڈرز کی تحقیقات کا واضح نظام نہ ہونے کے باعث سلنڈر یا گیس کٹ پھٹنے کے واقعات معمول بن گئے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ سندھ ہائیکورٹ کے احاطے میں پیش آیا ہے جہاں کھڑی ایک گا ڑی اچانک دھماکے سے تباہ ہو گئی۔دھماکے کی زوردار آواز سے وہاں موجود ہر شخص خوفزدہ ہو گیا۔سکیورٹی حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top