Home / Uncategorized / سنچری کے بعد مصباح الحق نے گراﺅنڈ میں ”ڈنڈ“ کیوں نکالے ؟ ایسی وجہ بتا دی کہ آپ کو بھی ہنسی آ جائے گی
سنچری کے بعد مصباح الحق نے گراﺅنڈ میں ”ڈنڈ“ کیوں نکالے ؟ ایسی وجہ بتا دی کہ آپ کو بھی ہنسی آ جائے گی

سنچری کے بعد مصباح الحق نے گراﺅنڈ میں ”ڈنڈ“ کیوں نکالے ؟ ایسی وجہ بتا دی کہ آپ کو بھی ہنسی آ جائے گی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ سنچری کے بعد انہوں نے پش اپس لگا کر بوٹ کیمپ کے دوران پاک فوج کے جوانوں سے کیا گیا وعدہ پورا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ” لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلنا بالخصوص سنچری بنانا اور اپنا نام لارڈز کے آنر بورڈ پر درج کروانا ایک خواب تھا جو پورا ہو گیا“۔
دورہ انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ لارڈز میں جاری ہے جہاں پاکستان کے ابتدائی بلے بازوں کے آﺅٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان اور مرد بحران مصباح الحق میدان میں آئے۔ لارڈز کی مشہور ترین کرکٹ گراﺅنڈ پر اپنے کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے مصباح الحق ہمیشہ کی طرح باﺅلرز کیلئے دیوار ثابت ہوئے اور محض 154 گیندوں پر سنچری مکمل کر لی لیکن اس کے بعد جو انہوں نے کیا وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور جب جب لارڈز کا نام آئے تو مصباح کی تصویر آنکھوں کے سامنے گھومے گی۔

انہوں نے سنچری مکمل کرتے ہی پویلین کی جانب دیکھا اور پاکستان کے قومی پرچم کو سیلوٹ کیا اور اس کے بعد انہوں نے لارزڈ کے تاریخی گراﺅنڈ پر تاریخی پش اپس نکالے جنہیں دیکھ کر ناصرف پویلین میں موجود کھلاڑی محظوظ ہوئے بلکہ شائقین کرکٹ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔ کھیل کے افتتاحی دن کے اختتام کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ” میں نے پاک فوج کے جوانوں سے وعدہ کیا تھا۔ ہم نے لاہور میں سکلز کیمپ سے پہلے ایبٹ آباد میں بوٹ کیمپ میں حصہ لیا جہاں ہم گراﺅنڈ میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے اعزازی طور پر 10 پش اپس لگاتے تھے۔ اور میں نے پاک فوج کے جوانوں سے وعدہ کیا تھا کہ جب بھی سنچری سکور کی تو میں آپ کو یہ یاد کرانے کیلئے کہ ہم وہاں تھے، 10 پش اپس لگاﺅں گا“۔
مصباح الحق نے انتہائی خوشگوار موڈ میں یہ اعتراف بھی کیا کہ اگر وہ اسی بوٹ کیمپ میں یہ 10 پش اپس لگاتے تو یقینا ان کا ٹرینر انہیں مزید10لگانے کا کہہ دیتے کیونکہ جب میں نے پہلی بار ایسا کرنے کی کوشش کی تو میرے بازو بہت زیادہ مڑے ہوئے تھے۔ ایک صحافی نے مصباح الحق سے سوال کیا کہ پش اپس لگانے سے پہلے آپ نے سیلوٹ کسے کیا تھا تو انہوں نے ایسا جواب دیا کہ ہر پاکستانی کے دل میں ان کی عزت اور بھی بڑھ گئی۔ مصباح الحق نے کہا کہ ” وہ سیلوٹ صرف اور صرف قومی ٹیم کے پویلین پر لگے پاکستانی پرچم کیلئے تھا“۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ ”جب آپ مسابقتی کرکٹ کھیل رہے ہوتے ہیں تو پھر اپنی عمر کے بارے میں نہیں سوچتے لیکن جب آپ سوچتے ہیں کہ آپ واقعی ابھی بھی مقابلہ کر سکتے ہیں تو پھر کرکٹ کھیلنے کا چیلنج لیتے ہیں۔ ریکارڈ ہمیشہ خاص اہمیت کے حامل ہوتے اور جب یہ حاصل ہوتے ہیں تو بہت اطمینان ہوتاہے لیکن اس سے بھی زیادہ اہم بات اپنی ٹیم اور اپنے ملک کیلئے کارکردگی دکھانا ہے“۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top