Home / Uncategorized / سوات میں ایک گھنٹے میں 2 دھماکے،دو سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 افراد زخمی
سوات میں ایک گھنٹے میں 2 دھماکے،دو سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 افراد زخمی

سوات میں ایک گھنٹے میں 2 دھماکے،دو سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 افراد زخمی

سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ہی گھنٹے میں 2 دھماکوں کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا دھماکہ اتروڑ کے علاقے میں تحصیل ناظم بونیر سید سالار کی گاڑی کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جبکہ تحصیل ناظم اس حملے میں محفوظ رہے۔ اس دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اس دھماکے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد اتروڑ کے علاقے میں ہی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دوسرا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دوسیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ ان دھماکوں کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کی سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top