Home / Uncategorized / سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں پی ٹی آئی کونسلر بلدیوکمار گرفتار
سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں پی ٹی آئی کونسلر بلدیوکمار گرفتار

سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں پی ٹی آئی کونسلر بلدیوکمار گرفتار

13081876_1685716305016399_1628455228_n

سوات(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے مشیر سردار سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ کونسلر بلدیوکمارکو گرفتار کر لیا گیا ۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ڈی آئی جی مالاکنڈ نے بتایاکہ بلدیوکمار کو سردار سورن سنگھ کے قتل سے تعلق کے الزام میں سوات کی تحصیل بری کوٹ سے گرفتار کیاگیا اور مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔
خیبرپختونخوا کے اقلیتی وزیر سردار سورن سنگھ کو دوروز قبل بونیر کے علاقے پیر بابا میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا اور طالبان نے ذمہ داری قبول کی تھی ، جبکہ گزشتہ روز بونیر سے 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جن کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی پستول بھی برآمد ہوئی تھی۔

Comments are closed.

Scroll To Top