Home / Uncategorized / سوست میں لینڈ سلائیڈنگ 45 پاکستانی چین میں پھنس گئے

سوست میں لینڈ سلائیڈنگ 45 پاکستانی چین میں پھنس گئے

13140733_1687915231463173_368080081_n

اسلام آباد  (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑی تودہ گرنے سے پاکستان کے سرحدی علاقہ سوست کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا جس کے باعث چین کے علاقہ کا شقور غان میں پھنسے 45 پاکستانی سیاح اور تاجر موسمی حالات اور مالی اخراجات کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہو گئے، پاکستانی ایمسبیسی سے رابطہ کرنے کے باوجود پھنسے ہوئے افراد کو آج آٹھ دن گزر نے کے باوجود ان کی کوئی مدد نہیں کی جاسکی، بیشتر افراد شدید موسم کی وجہ سے بیمارپڑ گئے ہیں، سیاحوں میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں پشاور، چارسدہ ، مردان، صوابی، چکدرہ اور بٹ خیلہ سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں جبکہ 2 افراد کا تعلق پنجاب سے ہے ، انہوں نے صدر، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت پاکستانی ایمسبیسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں اپنے گھروں کو واپس لے جانے کیلئے فی الفور اقدامات اٹھائیں، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم کے علاوہ سوات، بشام اور چکیسر روڈ بھی تاحال بند ہیں ، سوات میں بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہو گیا جس سے نہ صرف سردی کی شدت میں اضافہ بلکہ بالائی علاقوں میں حالیہ سیلاب کے متاثرین کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں، ادھر کوہستان کے علاقے کندیا میں تودے تلے دبے 25 افراد کو 4 روز بعد بھی نہ نکالا جاسکا، چترال کی وادی سوسوم میں برفانی تودے تلے دبے ایک اور طالب علم کی لاش برآمد کر لی گئی، نویں جماعت کا طالبعلم 19 مارچ کو دیگر 8 طالب علموں سمیت برفانی تودے تلے دب گیا تھا، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 92 تک پہنچ گئی ، قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارہ پی ڈی ایم اے کے ترجمان لطیف الرحمن نے میڈیا کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 62 ہے، انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن اور سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے، گزشتہ روز چہلم ، چلاس اور ھنزہ میں پھنسے غیر ملکیوں سمیت کئی سیاحوں کو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت نکال دیا گیا جبکہ پاک فضائیہ کے دو C-130 طیارے گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے امدادی سامان لے کر گلگت پہنچ گئے ، پی اے ایف بیس نورخان سے طیاروں میں 20000 پاﺅنڈ سے زائد امدادی سامان گلگت پہنچایا گیا جس میں خیمے، کمبل اور ترپالیں شامل ہیں، محکمہ موسمیات نے (آج) جمعہ سے پیر تک ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ، اس دوران پنجاب، فاٹا، بالائی خیبر پختونخوا، شمالی مشرقی بلوچستان گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم بالائی پنجاب ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بار ش ہوئی۔

Comments are closed.

Scroll To Top