Home / Uncategorized / سوناکشی کی ‘نور’ اگلے سال ریلیز ہوگی
سوناکشی کی ‘نور’ اگلے سال ریلیز ہوگی

سوناکشی کی ‘نور’ اگلے سال ریلیز ہوگی

پاکستانی ناول نگار صبا امتیاز کے ناول ‘کراچی یو آر کلنگ می’ پر بننے والی بولی وڈ فلم ‘نور’ اگلے سال 7 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس کا اعلان فلم کی مرکزی اداکارہ سوناکشی سنہا نے ٹوئٹر پر کیا۔

سوناکشی سنہا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس فلم کا ایک پوسٹر شیئر کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ فلم اگلے سال 7 اپریل کو ریلیز کی جائے گی اور وہ اس فلم کے لیے کافی پرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ ’کراچی یو آر کلنگ می‘ صبا امتیاز کا پہلا ناول ہے جو 2014 میں شائع ہوا تھا۔ اس ناول کی مرکزی کردار عائشہ نامی ایک صحافی ہے جو کراچی میں رہتی

ہے اور ایک انگریزی اخبار میں ملازمت کرتی ہے۔

سوناکشی سنہا اس ناول پر بننے والی فلم میں ایک صحافی ’نور‘ کا کردار کرتی نظر آئیں گی جس کی ہدایات سنہل سپی دیں گے۔

سوناکشی اس وقت اپنی فلم ’اکیرہ‘ میں مصروف ہیں جو رواں سال 2 ستمبر کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top