Home / Uncategorized / سچن ٹنڈولکراور لتا منگیشکر کا مذاق اڑانے پر بھارت میں ہنگامہ، ویڈیو ہٹانے کیلئے ویب سائٹس سے رابطے
سچن ٹنڈولکراور لتا منگیشکر کا مذاق اڑانے پر بھارت میں ہنگامہ، ویڈیو ہٹانے کیلئے ویب سائٹس سے رابطے

سچن ٹنڈولکراور لتا منگیشکر کا مذاق اڑانے پر بھارت میں ہنگامہ، ویڈیو ہٹانے کیلئے ویب سائٹس سے رابطے

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے معروف کامیڈین تانمے بھٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لیجنڈ کرکٹرسچن ٹنڈولکر اور نامور گلوکارہ لتا منگیشکرپر بنائے ہوئے ایک مزاحیہ ویڈیو کلپ پوسٹ کیا جو لمحوں میں انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا۔ بھٹ نے اس ویڈیو میں سنیپ چیٹ کی چہرہ بدلنے والی سہولتوں کا استعمال کرتے ہوئے ان دونوں معروف شخصیتوں کے درمیان ایک مباحثہ پیش کیا ہے۔

ویڈیو کلپ پر سچن کی اہلیہ انجلی ٹنڈولکر ،بالی ووڈ کے نامور مزاح نگار انوپم کھیرسمیت ہزاروں لوگوں نے اپنی آرا پیش کیں جن میں سے بیشتر نے مزاحیہ اداکار کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ بی جے پی کے ایک رہنما سمیت 2سیاسی جماعتوں کے رہنما نے پولیس کو بھی شکایت کر دی ۔شکایات موصول ہونے کے بعد پولیس نے یوٹیوب اور فیس بک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیں۔
اس تمام صورتحال نے بھارت بھر میں آزادی اظہار پر نئی بحث چھیڑدی ہے۔
بھٹ کے پوسٹ کردہ دو منٹوں کے ویڈیو کلپ میں لتا منگیشکر اور سچن ٹنڈولکر کے درمیان ایک مزاحیہ مکالمہ ترتیب دیا گیا ہے جس میں سچن 86سالہ لتا کو کہتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے جیسے آپ (لتا)آٹھ دن پانی میں رہی ہیں،سچن یہ بھی مشورہ دیتے ہیں کہ آپ کو اب مر جانا چاہئے۔
علاوہ ازیں بھٹ نے ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے کرتے ہوئے یہ واضح کیا کہ یہ سب محض مذاق ہے،انہوں نے کہا،”یقینامیں بھی لتا اور سچن سے بے پناہ محبت کرتا ہوں،یہ سب محض مذاق ہے“۔
اس ویڈیو پر بھارت کے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا ،کئی لوگوں نے مزاح کو ناپسند کیا تو کئی افراد نے اداکار کے آزادی اظہار کے حق کا دفاع بھی کیا۔
اس حوالے سے ٹویٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے انوپم کھیر نے کہا کہ” میں 9بار بیسٹ کامک کامیڈین ایکٹر ک ایوارڈ جیت چکا ہوں ،بہت اچھا حس مزاح رکھتا ہوں ،لیکن یہ مزاح نہیں بلکہ غیر مہذب ہے“۔
سچن کی اہلیہ انجلی ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ”بے عزتی نا تو مزاح کہلاتی ہے نہ ہی پسند کی جا سکتی ہے۔کامیڈین کو مذاق اور بے عزتی میں فرق کو سمجھنا چاہئے۔“

Comments are closed.

Scroll To Top