Home / Uncategorized / سکوں کے اجراءکے بعد ایک ریال کا سعودی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ
سکوں کے اجراءکے بعد ایک ریال کا سعودی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

سکوں کے اجراءکے بعد ایک ریال کا سعودی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

جدہ (محمد اکرم اسد )سعودی مالیاتی ایجنسی ساما ایک اور دوریال کے سکے جاری کرے گی۔ سکوں کے اجراءکے بعد ایک ریال کا نوٹ ختم ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ساما نے سکوں کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایک ریال کے نوٹ مرحلہ وار ختم کر دیئے جائیں گے۔ سعودی بینکوں کی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری طلعت خافظ نے بتایا کہ سعودی مارکیٹ میں سکوں کی بڑی اہمیت ہے ۔ آج بھی ترقی یافتہ ممالک میں سکوں کا استعمال ہو رہا ہے ۔ایک اور دو ریال کے سکوں کے اجراءکے بعد سعودی عرب میں بھی سکوں کی اہمیت بڑھ جائے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top