Home / Uncategorized / سیاحت کے فروغ کیلئے چین کا ناقابل یقین اقدام
سیاحت کے فروغ کیلئے چین کا ناقابل یقین اقدام

سیاحت کے فروغ کیلئے چین کا ناقابل یقین اقدام

13023179_1718543685067849_1919854024_n

بیجنگ (نیوز ڈیسک) ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے حکومتیں طرح طرح کی کاوشیں کرتی ہیں اور سیاحوں کو لبھانے کے لیے مختلف میلے ٹھیلوں کا بھی انعقاد کیاجاتاہے لیکن چین نے عجیب و غریب کام کرنے کا فیصلہ کیا، جی ہاں سیاحوں کو لبھانے کے لیے مرغے لڑانے کافیصلہ کیا اور رواں سال کے اختتام تک باقاعدہ ایسوسی ایشن کا قیام بھی متوقع ہے ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق چین کے شہرترپان میں اس متنازعہ کھیل یعنی مرغوں کی لڑائی کی تاریخ 280سال سے بھی زیادہ پرانی ہے اور حکام پرامید ہیں کہ اس عمل سے ملک کے دوسرے علاقوں سے سیاحوں کوشہر کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی ۔ شہرکی آبادی کا چھٹا حصہ یعنی تقریباً ایک لاکھ افراد پہلے ہی اس شوق میں مبتلاءہیں ۔
اپنے ایک انٹرویو میں ترپان کے حکومتی عہدیدار پرہت کادر کاکہناتھاکہ جیسے سپین بھینسوں کی لڑائی کی وجہ سے معروف ہے ، پرامید ہیں کہ ترپان کو مرغوں کی لڑائی کی وجہ سے شہرت ملے گی ۔
ممکنہ ایسوسی ایشن مرغوں کی لڑائی کو فروغ دینے میں معاونت فراہم کرے گی ۔حکام کاکہناتھاکہ اس لڑائی کو قانونی دائر ے میں لائیں گے تاکہ غیرقانونی جوئے کاخاتمہ کیاجاسکے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے بعض علاقوں میں مرغوں کی لڑائی کی وجہ سے خاصے شہرت کے حامل ہیں جبکہ چین میں بھی اس کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top