Home / Uncategorized / سیاستدانوں کے نام کیوں شامل کیے ، سندھ پولیس نے عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا

سیاستدانوں کے نام کیوں شامل کیے ، سندھ پولیس نے عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا

13101523_1687884114799618_1871128790_n

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ پولیس نے عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ۔

نیو نیوز کے مطابق عزیر بلوچ کے انکشافات پر مبنی جے آئی ٹی رپورٹ پر سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام نے دستخط کرنے سے انکار کر دیے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں سابق صدر آصف زرداری ، فریال تالپور اور منظور وسان سمیت سندھ کے دیگر اہم رہنماﺅں کے نام شامل ہیں جس کی بناءپر سندھ پولیس نے رپورٹ پر دستخط کرنے سے گریز کیا ہے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی بی حکام نے رپورٹ پر دستخط کر دیے ہیں مگر سندھ پولیس انکاری ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top