Home / Uncategorized / سیشن کورٹ :قرض دلوانے کا جھانسہ دے کر خواتین کو لوٹنے والی ملزمہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرنے کا حکم
سیشن کورٹ :قرض دلوانے کا جھانسہ دے کر خواتین کو لوٹنے والی ملزمہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرنے کا حکم

سیشن کورٹ :قرض دلوانے کا جھانسہ دے کر خواتین کو لوٹنے والی ملزمہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)بیوہ اور بےروزگار خواتین کو مفت فنی تربیتی کورس کی آڑ میں مختلف اضلاع کی ایک ہزار خواتین کو قرض دلوا نے کا جھانسہ دے کر لوٹ لیا گیا، متاثرہ خواتین کا سیشن عدالت کے باہر احتجاج ،عدالت نے جعل سازی کرنے والی خواتین کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔سیشن کورٹ میں ہڈیارہ ، سمن آباد اور دیگر اضلاع کی 400 کے قریب خواتین ایک جلوس کی صورت میں ایڈیشنل سیشن جج نادیہ اکرام کی عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت میں خواتین نے بتایا کہ ایک خاتون سعدیہ ادریس اور دیگر خواتین نے خود کو مسلم لیگ پنجاب کی صدر ظاہر کرتے ہوئے مختلف فارم دیئے اور کہا حکومت پنجاب نے بیوہ اور بےروز گار خواتین اور مردوں کے لئے مفت فنی تربیتی کورس کا اہتمام کیا ہے جس کیلئے انہیں اڑھائی سے 3 ہزار روپے فارم کے ساتھ جمع کروانے ہونگے اور تربیتی کورس اپوا کالج میں ہوگا۔انہیں بتایا گیا کہ جو خواتین تربیت مکمل کریں گی ان کو حکومت پنجاب بعد میں 2، 2 لاکھ روپے قرض دے گی، ان کا کہنا تھا کہ جھانسے میں آکر فارم کے ساتھ پیسے جمع کروادیئے۔ ہڈیارہ کی شکیلا پروین اور سمن آباد کی سلمیٰ بی بی نے بطور ثبوت فارم پیش کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جب اپوا کالج گئے تو معلوم ہوا کہ ان کے ساتھ فراڈ ہوا ہے اور حکومت پنجاب نے کوئی رقم وصول نہیں کی۔ بعد ازاں ہڈیارہ تھانہ مقدمہ درج کروادیا گیا۔عدالت نے جعل ساز سعدیہ اور دیگر خواتین کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top