Home / Uncategorized / سینئرنیب افسرنے شریف فیملی کی لندن پراپرٹیز کی چھان بین کی توڈانٹا گیا: انصارعباسی
سینئرنیب افسرنے شریف فیملی کی لندن پراپرٹیز کی چھان بین کی توڈانٹا گیا: انصارعباسی

سینئرنیب افسرنے شریف فیملی کی لندن پراپرٹیز کی چھان بین کی توڈانٹا گیا: انصارعباسی

13187885_1691436241111072_424159341_n

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی انصار عباسی نے دعویٰ کیاہے کہ ایک نیب افسر نے وزیراعظم کے خاندان کی لندن میں موجود پراپرٹیز کی چھان بین شروع کرناچاہی تواسے اتناڈانٹاگیاکہ وہ سب کچھ غائب ہی ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل ’اب تک‘ کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انصارعباسی کاکہناتھاکہ پانامالیکس آنے سے پہلے ایف بی آر کی طرف سے وزیراعظم کے خاندان کو نوٹس ایشو ہوناچاہیے تھا، شریف خاندان کی لندن میں موجود پراپرٹیز کی پہلے سے ہی نیب میں شکایت موجود ہے جو شاید 2000ءسے زیرالتواءہے ، اس پر نیب کو کاکام کرناچاہیے تھا ، 22ویں یا 23ویں گریڈ کے ایک افسر نے کچھ پیش رفت چاہی تو اتنی ڈانٹ پلائی گئی کہ سب کچھ غائب ہی ہوگیاتاہم یہ واضح نہیں کیاکہ ڈانٹ پلانے والی شخصیت کون تھی اور تحقیقات کے دوران کیا چیزیں ملیں۔ اُن کاکہناتھاکہ اسی لیے حکومت ، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی سمیت سیاستدانوں سے کہتاہوں کہ اداروں کی تشکیل کی طرف جائیں ، اگرہمارے ادارے بنے ہوتے تو بار بار کمیشن کے پاس جانے کی ضرورت نہ ہوتی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top