Home / Uncategorized / سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، طالبان کمانڈر احمد محسود زخمی حالت میں گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، طالبان کمانڈر احمد محسود زخمی حالت میں گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، طالبان کمانڈر احمد محسود زخمی حالت میں گرفتار

وانا (این این آئی)شمالی وزیر ستان کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان حکیم اللہ محسود گروپ کے اہم کمانڈر احمد محسود کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ٗ بڑی تعداد میں اسلحہ و بارودقبضہ میں لے لیا ۔مقامی ذرائع کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے بعد فرار ہونے والے شدت پسند کمانڈر احمدمحسود پاکستانی علاقوں میں دہشت گردی کراتے تھے گزشتہ روز ان کی شمالی وزیرستان کے علاقہ رزمک میں موجودگی پر سیکیورٹی فورسز ز نے کارروائی کر کے انہیں زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔مقامی ذرائع کے مطابق شد ت پسند کمانڈر پاکستان مخالف دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث تھے واضح رہے کہ آپریشن عضب کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کئی کمانڈرز سرحد پار پناہ لی اور وہاں سے منظم انداز سے پاکستان مخالف کارروائی کرتے رہے۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top