Home / Uncategorized / سیگریٹ کی ڈبیہ کے 80فیصد حصے پر کینسر زدہ تصویر لگوانے کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر
سیگریٹ کی ڈبیہ کے 80فیصد حصے پر کینسر زدہ تصویر لگوانے کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر

سیگریٹ کی ڈبیہ کے 80فیصد حصے پر کینسر زدہ تصویر لگوانے کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے روبرووفاقی وزارت صحت کی منظوری کے باوجودسگریٹ کی ڈبیہ کے 80 فیصدحصے پرکینسر کے نشان والی تصویرچسپاں نہ کرنے کے اقدام کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار عبداللہ امین ایڈووکیٹ کی جانب سے دائردرخواست میںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ سگریٹ کینسر ،سانس،پھپٹروں اور سانس کی نالی کے علاوہ دیگر کئی ایک موذی بیماریوں کا باعث ہے۔وفاقی وزارت صحت نے عالمی معاہدے کے تحت سگریٹ بنانے والی ملکی کمپنیوں کو سگریٹ کی ڈبیہ کے 40فیصد حصے کی بجائے 80فیصد حصے پر کینسر کے نشان والی تصویر چسپاں کرنے کا پابند بنا رکھا ہے مگر سگریٹ ساز فیکٹریاں اس تصویر کو چسپاں نہیں کر رہیں جو کہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ترقی یافتہ ممالک کے علاوہ بھارت،نیپال،بنگلہ دیش اور خطے کے دیگر ممالک سگریٹ نوشی کے مضر اثرات سے آگہی کے لئے سگریٹ کی ڈبیہ پر کینسر کے نشان والی تصاویر چسپاں کرنے کے عالمی معاہدے پر کاربند ہو چکے ہیں مگر پاکستان میں ملکی سگریٹ ساز کمپنیاں وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن پر عمل درآمد نہیں کر رہیں ۔وزارت صحت کے نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top